اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مجھے 1965کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ،آج کی رات پاکستانیوں کے لئے بہت اہم ہے، بھار ت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے ، پوری قوم تیار رہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی رات بہت اہم ہے، ہم تیار ہیں ، مجھے اس وقت 1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ، پوری قوم تیار رہے ، بھارت دوبارہ حملہ کرسکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ خدا کرے کے بھارت ہوش کے ناخن لے اورحد میں رہے ، میں عالمی برادری کو دعوت دیتاہوں کہ امن کی خواہش رکھنے والے ممالک آکر دونوں ملکوں کا موقف سنیں جوملک خطے میں امن چاہتے ہیں، وہ کردار ادا کریں، امریکہ وزیر خارجہ پمپئو نے مجھے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی ہے ، پمپئو چاہتے ہیں کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے، ہمیں امریکہ کی مجبوریوں کااحسا س ہے، پمپئو سے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے اقدامات امریکہ کے مفاد میں ہیں ۔
.......
/169